منشی پریم چند کو راہول گاندھی کا خراج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،31جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے ممتاز افسانہ نگار منشی پریم چند کو ان کی سالگرہ پریاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ منشی پریم چند نے جو ادب لکھا ہے اس کے ذریعہ سے انہوں نے ملک کی وراثت کو سب کے سامنے پیش کیا ہے ۔ان کی کہانیوں اور ناولوں میں ملک کی ثقافت اور روایتی وراثت کو ظاہر کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کی ثقافت اور روایتی ورثہ کے دامن کو اپنی کہانیوں اور ناولوں سے بھرنے والے ممتاز و مقبول ادیب منشی پریم چند جی کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔