منصوبہ بند طریقہ سے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کئے جائیں

   

پداپلی میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس
پداپلی۔/31 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں دسویں جماعت کے امتحانات کا منصوبہ بند طریقے سے انعقاد کے تحت موثر اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتاپٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔کووڈ۔19 کے پس منظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد پر بروز جمعہ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا. اس اجلاس میں انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے پس منظر میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے امتحانات منعقد کرنے کے ہائی کورٹ کیہدایت کے پیش نظر ریاستی حکومت نے جون 8′ 2020 تا جولائی 5′ 2020 تک دسویں جماعت کے امتحانات کا موثر انداز میں انعقاد کا فیصلہ لیا ہے. اس ضمن میں زیر قابو اقدامات پر عمل کرنے’ تمام طلباء کو لازماً سماجی دوری بنائے رکھنے’ ماسک لگانے اور امتحانی مراکز کو روزآنہ صاف کرنے کی کلکٹر نے ہدایت دی. انھوں نے کہا کہ طلباء￿ کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ ضلع میں جملہ 9660 طلباء￿ وطالبات دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے حاضر ہونگے. جن میں 4666 لڑکے اور 4994 لڑکیاں ہیں. پرامن طریقے سے امتحانات کے انعقاد کے لئے فلائنگ اسکواڈ اور سیٹنگ اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے. ضلع میں دسویں جماعت منعقد کرنے والے ممتحن کو پولس بندوبست کے ساتھ سوالیہ پرچے جات لے جانے’ ضلعی محکمہ مال کو امتحانی مراکز پر فلائینگ اسکواڈ کا انتظام کر امتحان کے انعقاد پر نظر رکھنے’ امتحانی مراکز پر پینے کے پانی کی سربراہی کے لئے محکمہ بلدیہ اور دیہی محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو اقدامات کرنے’ کمرے جماعتوں کو روشن رکھنے’ ہر کمرے جماعت میں سی سی کیمرہ کے نصب کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی. دیہی علاقوں سے طلباء کو بر وقت امتحانی مراکز پہنچنے میں آسانی کے تحت درکار بسوں کے حمل ونقل کے لئے آرٹی سی ڈی ایم کو کلکٹر نے ہدایت دی. ہر امتحانی مرکز پر ایک اے این ایم ، ہیلت کٹ کی دستیابی اور مسلسل بجلی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے تحت ضلعی عہدیدار برائے طب وصحت اور محکمہ برق کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی.۔