بھوپال : ممتاز شاعر منظر بھوپالی کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں جو یادو کی البم میں ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔میری زندگی میں بھی ایسے ہی کچھ پل آئے ہیں۔ ایک وقت وہ بھی تھا۔جب میرا امریکہ میں اعزاز کیاگیا اور مجھے وہاں کی شہریت کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا اور ایک وقت یہ بھی ہے کہ جب مجھے 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ایک مہینے کا بل دیا گیا ہے۔کورونا قہر نے عام زندگیوں کو مفلوج تو کیاہی تھا۔اب محکمہ بجلی کے عجیب کارناموں نے لوگوں کی نیند اڑا دی ہے۔ منظر بھوپالی کو محکمہ بجلی نے ان کے گھر کا جو بجلی بل جاری کیا وہ 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ہے۔ منظر بھوپالی نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سے معاملے کی جانچ کروانے اورخاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔