منظم طریقے سے اناج کی خریداری کی جائے : ضع کلکٹر سکتا پٹنائک

   

اناج کی خریدار ی اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مالی امداد پر تحصیلداروں کے ہمراہ ضع کلکٹر کا ویڈیو کانفرنس
پداپلی۔17 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کسانوں سے منظم انداز میں اناج خریدنے کی پداپلی ضلع کلکٹر سکتا پَنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی۔ اناج کی خریدار ی اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مالی امداد جیسے امور پر تحصیلداروں اور ایم پی ڈی او ز کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے بروز چہارشنبہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں مکئی کی خریداری کے لئے 39 خریداری مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر خریداری مراکز کے حدود میں موجود کاشت کی مکمل خریداری کرنے کے بعد ہی خریداری مراکز بند کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ دھان کی خریداری کے لئے ضلع کے مواضعات میں 292 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کسانوں کو دئے گئے پاس کے مطابق خریداری کا عمل مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ضلع کے تمام مراکز میں درکار اناج کے تھیلوں کی تفصیلات دریافت کیں اور خریداری مراکز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ عوام کو لازمی طور پر سماجی دوری برقرار رکھنے کی ضلع کلکٹر نے درخواست کی۔ کاشت کی گئی اناج کی خریداری کی تفصیلات تحصیلداروں کو ایم پی ڈی اوز کے ساتھ آپسی ہم آہنگی سے پیش کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ اناج کی خریداری کے لئے درکار تھیلوں کی خریداری کے لئے تحصیلداروں کو خاص توجہ دینے اور راشن ڈیلروں ‘ ملروں اور دیگر افراد کے پاس سے پرانے تھیلوں کی خریداری کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ -/18 روپئے فی تھیلا خریدنے کی حکومت نے اجازت دی ہے۔کل صبح تک راشن ڈیلر اور ملروں کے پاس دستیاب دھان کے تھیلوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راشن کی تقسیم کا عمل 90 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔ ماباقی راشن بھی بہت جلد تقسیم کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔ لاک ڈاون کے تناظر میں حکومت کی جانب سے راشن کارڈ والوں کے بنک کھاتے میں -/1500 روپئے جمع کروادئے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ رقم کو عوام سماجی دوری قائم رکھتے ہوئے بنکرس کے تجویز کردہ منصوبہ کے مطابق نکال سکتے ہیں۔ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ‘ ضلع انچارج ڈی آر او کے۔ نرسمہا مورتی ‘ پداپلی ریوینو ڈویڑن آفیسر شنکر کمار ‘ ضلعی زرعی عہدیدار تروملا پرساد ‘ متعلقہ عہدیداران نے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔