منفرد و مثالی اسکیمات سے ملک میں تلنگانہ کو خصوصی مقام

   

ریاست میں فسادات سے پاک نظم و نسق کا اہتمام ، قانون ساز رکن محمد فاروق حسین

نرمل ۔ سید جلیل ازہر ۔ریاست تلنگانہ کی مثالی ترقی کو آج سارے ہندوستان میں ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلی کی مدبرانہ سیاسی صلاحیتوں کا ثمر ہے کے آج اس ریاست کا ہر طبقہ چندرا شیکھر راؤ کی منفرد اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل نے سید جلیل ازہر کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے فاروق حسین نے کہا کہ کبھی بھی انسان کی سونچ اچھی ہونی چاہئے کیونکہ نظر کا علاج ممکن ہے نظریہ کا نہیں ۔ آج ریاست تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں فسادات سے پاک نظم و نسق انجام دیا جارہا ہے ۔ لوگ فسادات سے پاک ریاست میں سانس لے رہے ہیں ۔آج چندرا شیکھر راؤ کی مستحکم قیادت نے ریاست کی شاندار ترقی کے ساتھ ساتھ فسادات کا خاتمہ کردیا اور انسان کی سب سے اہم ترین ضرورت برقی کی سپلائی میں کبھی کٹوتی کی نوبت نہیں آئی ۔ وزیر اعلی کو یہ یقین ہے کہ جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہوجائے گا کیونکہ ملک کی کسی بھی ریاست سے تلنگانہ کا تقابل نہیں کیا جاسکتا جو یہاں اسکیمات شروع کرتے ہوئے اس پر عمل آوری کی جارہی ہیں ۔ اس کو قلمبند کرنے کی ضرورت نہیں رہی ۔ وہ کھلی کتاب کی طرح ہیں اس لئے کے ہمارے وزیر اعلی ایک باحوصلہ سیاست دان ہے ۔ محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل کی 6 ستمبر کو سالگرہ کا دن ہے انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ان تمام دوست احباب کو ایک پیام دیا ہے کہ محبتوں کے علاوہ کسی شئے کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی یہ میرے والدین کی دعاؤں کا صدقہ ہے ۔ آج میں عوام کو اپنے قد سے اونچا نظر آتا ہوں ہم کو چاہئے کہ ہم زندگی کے کسی بھی شعبہ میں مایوس نہ ہوں کیونکہ زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے ۔