منفی کورونا ٹسٹ کے بعد ٹرمپ کا انتخابی ریلی سے خطاب

,

   

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ کے معالجین نے تصدیق کی ہے کہ صدر کا کورونا ٹسٹ منفی آ گیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے ریاست فلوریڈا بھی گئے جہاں انہوں نے شرکا سے خطاب بھی کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ میمو کے مطابق صدر ٹرمپ کا کورونا ٹسٹ لگاتار دو روز منفی آیا ہے۔ تاہم اْن کے معالج نے یہ نہیں بتایا کہ صدر کے کورونا ٹسٹ کب کیے گئے تھے۔صدر کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے کورونا ٹسٹ ‘ایبٹ لیبارٹریز’ کی نئی ریپڈ ٹیسٹںگ سہولت کے ذریعے کیے گئے۔اْن کے بقول کورونا ٹیسٹنگ کے علاوہ صدر ٹرمپ کے چند دیگر ٹسٹ بھی کیے گئے ہیں جس کے بعد اْن میں وائرس کی عدم موجودگی کی تصدیق ہوئی۔صدر ٹرمپ کے معالج نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر سے اب دوسروں میں وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ختم ہو چکا ہے۔ادھر صدر ٹرمپ نے صحت یابی کے بعد اپنی انتخابی مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔ صدر رواں ہفتے ریاست فلوریڈا کے علاوہ، پینسلوینیا، آئیوا، شمالی کیرولائنا اور وسکونسن جائیں گے۔