نئی دہلی: سابق وزیراعظم من موہن سنگھ ،سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور کئی دیگر اراکین نے صحت وجوہات سے راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس میں چھٹی لے لی ہے ۔چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے چہارشنبہ کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ مسٹر سنگھ ،مسٹر چدمبرم ،کانگریس لیڈر آسکر فرنانڈیس،اے آئی اے ڈی ایم کے کے اے نونیت کرشنن،عام آدمی پارٹی کے سشیل کمار گپتا،تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بندا پرکاش،ترنمول کانگریس کے مانس رنجن بھوئیاں اور ایک دیگر رکن مہیندر پرساد نے الگ الگ مدت کے لئے چھٹی لی ہے ۔نامزد رکن نریندر جادھو اور ایک دیگر رکن نے پورے اجلاس کے لئے چھٹی لی ہے ۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ کورونا پازیٹیو
بنگلور ۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج یومائی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے خود کو کورونا پازیٹیو قرار دیا ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ ایس یدی یورپا کابینہ کے ایک اور وزیر کے گوپالیا بھی پاوزیٹیو پائے گئے تھے ۔