نئی دہلی،17اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) صنعت و تجارت(کامرس) کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ انھیں اپنی ناکامیوں پر غوروخوض کرنا چاہیے ۔ مسٹر گوئل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو ان صورتحال اور وجوہات پر بات کرنی چاہیے جن کی وجہ سے وہ ناکام ہوئے اور معیشت کے استحکام کو برقرار نہ رکھ سکے ۔قبل ازیں ڈاکٹر سنگھ نے ممبئی میں کاروباریوں کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس مقصد سے حکومت کو اقدام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے وجوہات پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت کی خوب تشہیر کی گئی لیکن مہاراشٹر میں یہ ڈبل انجن ناکام ثابت ہوا ہے ۔
