منموہن سنگھ کی سالگرہسونیا، کھرگے اور راہول نے دی مبارکباد

   

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کی سالگرہ کے بہانے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے 20 سالوں میں دو وزیر اعظم دیکھے ہیں۔ ایک ماہر معاشیات تھے جو صرف کام کرتے رہے ان کا کام اپوزیشن کے الزامات کا جواب تھا۔ دوسرا وزیر اعظم کام نہیں کرتا لیکن جملے بازی بہت کرتا ، تھک ہار کر ملک نے انہیں جملیندر کا خطاب دے دیا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔کھرگے نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ سیاست میں سادگی اور وقار کی بہترین مثال ہیں۔
ایک بصیرت والا سیاست دان جس کے کام الفاظ سے زیادہ بلند ہوتے ہیں، ہم ملک کے لیے ان کی انمول شراکت پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت، خوشی اور طویل عمری کی خواہش کرتا ہوں۔مسٹر گاندھی نے کہا ‘‘ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں آپ کی نرم مزاجی، ذہانت اور بے لوث خدمات مجھے اور لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔تمنا کرتا ہوں کہ آپ کو ہمیشہ اچھی صحت اور خوشیاں نصیب ہوں۔کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ میں کہا ‘‘معروف ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی پوری زندگی ملک کے لیے وقف رہی ہے ۔ انہوں نے ملک کے تمام طبقات کے مفاد، ترقی اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی عوام دوست پالیسیاں بنائیں۔ کانگریس خاندان کی جانب سے ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات، جو ہندوستان میں معاشی خوشحالی کے معمار رہے ۔ ہم ایشور سے آپ کی صحت مند اور طویل عمری کی تمنا کرتے ہیں۔