ممبئی : بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کو جنوبی افریقہ میں 44ویں ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم زورم کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ منوج باجپائی کو 44ویں ڈربن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم زورم کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی فلم زورم کو بہترین سینماٹوگرافی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔ پیوش پوتی کو یہ اعزاز فلم کی سینماٹوگرافی کے لیے دیا گیا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار دیاشیش مکھیجا ہیں۔فلم ڈربن فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے ۔ منوج باجپائی نے سوشل میڈیا پر فلم زورم کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔