منوج باجپائی کو ساتھی اداکاروں سے شکایت

   

ممبئی ۔7؍ڈسمبر( ایجنسیز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے فلم انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے شکوہ کیا ہے۔ ایک شو میں ’فیملی مین سیزن تھری‘ کی کاسٹ کے ہمراہ منوج باجپائی نے شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ دیگر بالی ووڈ اداکار خود کو قدرِ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کے کام کی تعریف نہیں کرتے۔ 56 سالہ منوج باجپائی نے بالی ووڈ میں احساسِ عدم تحفظ کے حوالے سے کیا کہ ایکٹرز شاذ و نادر ہی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں اس کی وجہ مقابلے کا خوف ہے۔واضح رہے کہ انہیں ان کی حالیہ سیریز ’دی فیملی مین سیزن تھری‘ میں پرفارمنس پر وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔منوج باجپائی نے بالی ووڈ میں اداکاروں کے درمیان پائے جانے والی عدم تحفظ کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ اداکار ایک دوسرے سے خود غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔دی فیملی مین 3 کے تازہ ترین سیزن میں منوج نے ایک بار پھر شری کانت تیواری کا کردار نبھایا ہے۔