سری نگر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وجے دشمی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں یونین ٹریٹری کے لوگوں کی طرف سے زعفرانی پھول پیش کئے ۔منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ آج انہوں نے نریندر مودی جی سے ملاقات کی اور انہیں وجے دشمی کی مبارک باد پیش کی۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی طرف سے ‘کونگ پوشزعفرانی پھول پیش کئے ‘۔