منوررانا کے خلاف ایف آئی آر درج

   

لکھنؤ : معروف شاعر منور رانا کی جانب سے طالبان کی حمایت میں بیان دینا، اور اس کا موازنہ رامائن کے مصنف والمیکی سے کرنا بھاری پڑ گیا ہے۔ ان کے خلاف لکھنؤ کی حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ والمیکی سماج کے لیڈر پی ایل بھارتی کی تحریری شکایت پر منور رانا کے خلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے اور دیگر کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ منور نے طالبان کا موازنہ مہرشی والمیکی سے کر کے ملک کے کروڑوں دلتوں کو تکلیف پہنچائی ہے، ان کی بے عزتی کی ہے، اور ساتھ ہی ہندو عقیدت کو چوٹ پہنچائی ہے۔