منور رانا کی بیٹی خاتون کانگریس کی نائب صدر مقرر

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی عروشہ رانا کو اتر پردیش کانگریس کی خاتون ونگ کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی خاتون کانگریس کی صدر ممتا چودھری نے عروشہ کو نائب صدر نامزد کیا۔ اس سے پہلے منور رانا کی دوسری بیٹی فوزیہ رانا بھی کانگریس میں شامل ہو چکی ہیں۔ عروشہ رانا 10 سال پہلے کانگریس میں شامل ہوئی تھیں اور ٹی وی مباحث میں پارٹی کا موقف مضبوطی سے رکھتی رہی ہیں۔ انہیں دس سال بعد کوئی عہدہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ممتا چودھری نے کہا کہ یوپی میں کانگریس پوری طرح سے میدان میں اتر چکی ہے اور بی جے پی کو کڑی ٹکر دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سی اے اے کے خلاف احتجاج کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران عروشہ نے کافی محنت کی۔ انہوں نے مزدوروں بالخصوص خواتین کی بھرپور مدد کی۔ عروشہ کی انہی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یوپی خاتون کانگریس کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے‘‘۔