نئی دہلی : اروندھتی رائے، کنال کامرا، پوجا بھٹ اور کلکی کوچلن سمیت 100 سے زائد اداکاروں اور مصنّفین نے اسٹینڈ اَپ کامیڈین (مزاحیہ فنکار) منور فاروقی اور دیگر چار لوگوں کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے معاملے میں لگے سبھی الزامات کو پوری طرح خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان شخصیتوں نے منور فاروقی کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں اس طرح کے الزامات سے جلد از جلد بری الذمہ کیا جانا چاہیے۔