گڑگائوں: اسٹانڈپ کامیڈین منور فاروقی کیخلاف مسلسل بی جے پی کی شکایتیں موصول ہونے کے بعد گڑگائوں کامیڈی فیسٹول کے منتظمین نے فنکار کا نام اس ایونٹ سے ہٹادیا ہے۔ عوامی حفاظتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے منتظمین نے کہا ہیکہ گزشتہ دو دنوں سے انہیں مسلسل پیغامات اور فون کالس موصول ہورہے ہیں کیونکہ منور کیخلاف سوشل میڈیا کے علاوہ راست طور پر شکایت درج کی جارہی ہے جس کے بعد ہم نے یہاں آئیریا مال میں 17 تا 19 ڈسمبر منعقد شدنی فیسٹول سے مذکورہ فنکار کا نام خارج کردیا ہے۔ مبین ٹیسیکر جو کہ انٹرٹینمنٹ فیکٹری کے شریک بانی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے جذبات مجروح بھی نہیں کرسکتے اور نہ ہی عوام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ، اس لیے ہم نے یہ اقدام کیا۔