منوگوڑ جلسہ روانگی کے دوران ٹی آر ایس کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر کارکن گرفتار

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ علاقہ میں ہنگامہ آرائی اور مار پیٹ کے الزامات پر پولیس نے ٹی آر ایس کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ منوگوڑہ میں چیف منسٹر کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے جارہے کارکنوں نے عبداللہ پور میٹ علاقہ میں ایک لاری ڈرائیور کو شدید زدو کوب کا نشانہ بنایا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور مارپیٹ کرنے والے یہ کارکن جوبلی ہلز رکن اسمبلی گوپی ناتھ ریڈی کے حامی بتائے گئے ہیں۔ مقامی عوام کے بیچ بچاؤ کی کوششوں کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے راستہ نہ دینے پر ہنگامہ آرائی کی گئی اور ایک لاری ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا۔ مقام واردات پر پہنچ کر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ع