آرمور ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی منوگوڑ کے ضمنی انتخابات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری مسلسل انتخابی مہم میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی نگرانی میں حلقہ اسمبلی آرمور کے ٹی آر ایس قائدین حصہ لے رہے ہیں۔ اس طرح منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے ملکاپور انچارج رکن اسمبلی جیون ریڈی اور آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون ، ودیگر ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ انتخابی مہم جاری ہے۔ اس موقع پردیگر پارٹی کے قائدین بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس انتخابی مہم میں ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیموں کی وضاحت کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو کار کے نشان کو ووٹ دینے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی جارہی ہے۔