منوگوڑ میں سنٹرل فورسیس تعینات کرنے الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی نمائندگی

   


حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے منوگوڑ ضمنی چناؤ کیلئے سنٹرل پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے نمائندگی کی گئی۔ بی جے پی کے سینئر قائد این اندرسین ریڈی کے علاوہ جی پردیپ کمار، پرکاش ریڈی، انٹونی ریڈی نے آج بدھا بھون میں چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں یادداشت حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی فورسیس کی تعیناتی ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی شراب، دولت کا لالچ دیتے ہوئے رائے دہندوں کو ٹی آر ایس کی تائید کیلئے راغب کرنا چاہتی ہے۔ منوگوڑ میں ابھی سے شراب اور رقم کی تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ بی جے پی کی انتخابی مہم میں مصروف قائدین کو مقدمات کے ذریعہ ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مقدمات کی روک تھام کیلئے الیکشن کمیشن سے مداخلت کی اپیل کی۔ ر