حیدرآباد۔/30مئی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے قائدین اور کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ نلگنڈہ کے منوگوڑ اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور کانگریس میں شمولیت کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ ریونت ریڈی نے کانگریس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنایا۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں عوام کانگریس کو بی آر ایس کے متبادل کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے رائے دہندے عاجز آچکے ہیں۔ر