گوہاٹی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسام منوہری گولڈ چائے کی پتی کی قسم گوہاٹی ٹی آکشن سنٹر میں 50 ہزار روپئے فی کیلو گرام سے ہراج ہوئی۔ گوہاٹی ٹی آکشن بائرز اسوسی ایشن کے سکریٹری دنیش بہانی نے بتایا کہ وہ قیمت جو منوہری گولڈ ٹی سے حاصل ہوئی وہ آکشن سے اب تک حاصل ہونے والی سب سے زیادہ قیمت سے بہت زیادہ ہے۔ گذشتہ سال منوہری گولڈ چائے کی پتہ 39001 روپئے فی کیلو فروخت ہوئی تھی۔
