منو بھاکرکو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا

   

نئی دہلی ۔ پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے دو برونز میڈل جیتنے والے شوٹر منو بھاکرکو کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ان کے ساتھ عالمی چمپئن شطرنج کے کھلاڑی ڈی گوکیش کو بھی کھیل رتن سے نوازا جائے گا۔ پہلے خبریں آ رہی تھیں کہ کھیل رتن کے لیے منو بھاکرکا نام منتخب نہیں کیا گیا ہے، لیکن اب اس تجربہ کارکھلاڑی کو ملک کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ ملنے والا ہے۔ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل اور25 میٹر ایئر پسٹل میں برونز میڈل جیتا تھا۔ وہ ایک ہی اولمپکس میں دو میڈلس جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ شطرنج کے کھلاڑی ڈی گوکیش کو بھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ گکیش نے گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو شطرنج کا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سنگاپور میں منعقدہ عالمی چمپئن شپ میں گوکیش نے چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ وہ صرف 18سال کی عمر میں عالمی چمپئن بنے کا نیا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرا اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پراوین کمار کو بھی کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے مسلسل دوسری بار اولمپکس میں برونز میڈل جیتا۔ پروین کمار نے ہائی جمپ ٹی64 مقابلے میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پراوین کمار نے ایشیائی ریکارڈ توڑکر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ وزارت کھیل 32 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازے گی، جن میں سے 17 پیرا ایتھلیٹس ہیں۔منوبھاکر کے تعلق سے ہونے والی قیاس آرائیاں ختم ہوئی ہیں۔