نیالکل۔ 11 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی یوتھ لیڈر ٹی آریس پارٹی جناب محمد تنویر الدین نے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو سے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی منو گوڑو ضمنی انتخابات میں ٹی آریس پارٹی کی شاندار کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کی اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مختلف عوامی مسائل سے واقف کروایا ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی موثر ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدامات انجام دیا جائیگا۔ ریاستی وزیر موصوف نے ظہیرآباد ٹی آریس قائدین رکن اسمبلی کے مانک راو محمد تنویرالدین کی منو گوڑ میں دی گئی انتخابی ذمہ داری میں بہتر کارگردگی انجام دینے اور موضع سے ٹی آریس کو بھاری اکثریت حاصل ہونے پر محمد تنویر الدین ریاستی یوتھ لیڈر کو مبارکباد دی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی ترقی کیلئے فنڈس کی منظوری پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راو سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر حنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی شیواکمار ڈی سی ایم ایس چرمین ویگر موجود تھی۔