نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے منٹو برج کے نیچے جمع پانی میں ایک گاڑی (چھوٹا ہاتھی) پھنس گئی جس سے ڈرائیور کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ 56 سالہ کندن کمار ٹاٹا ایس (چھوٹا ہاتھی) لے کر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کی جانب سے کناٹ پلیس کی طرف جارہا تھا ۔ بارش کی وجہ سے منٹو برج کے نیچے پانی بھر گیا تھا۔ ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو پانی سے نکالنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں نکل سکا اور پانی میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کے جسم پر کسی قسم کی باہری چوٹ کے کوئی نشان نہیں ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔کندن اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ کا باشندہ ہے ۔ وہ یہاں شنکر مارکیٹ میں واقع ٹیکسی اسٹینڈ کے نزدیک رہتا تھا۔ اس کے کنبہ میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔