منچریال /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر منچریال کے پریس نوٹ کے بموجب ضلع منچریال میں ابھی تک 134 افراد کے کورونا وائرس جانچ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے ۔ رپورٹ کے بموجب 113 افراد کی رپورٹ منفی اور 27 افراد میں کورونا وائرس منثبت پایا گیا اور یہ تمام افراد مہاراشٹرا کے ممبئی سے حال ہی میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل کے دوران منچریال ضلع میں داخل ہوئے تھے ۔ جبکہ اپریل میں حلقہ اسمبلی چنور کے دیہات میں مقیم ایک خاتون کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ۔ ضلع ہیلت آفیسر منچریال نے بتایا کہ تمام افراد کو گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد منتقل کردیا گیا ہے ۔ سنگارینی ایریا ہاسپٹل بیلم پلی کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں 16 افراد شریک ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع منچریال میں ابھی کوئی آکٹیو کیس نہیں ہے ۔ میڈیکل ، ریونیو اور پولیس پر مشتمل 503 ملٹی ڈسلپنری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوص میں ڈسٹرکٹ ہیلت لائین نمبر 08736-250501 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
