منچریال ۔ 31 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچریال میں گزشتہ ہفتہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ رات دیر گئے تقریباً ایک گھنٹہ تک موسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب بارش مزید دو دنوں تک جاری رہے گی ۔