منچریال میں دورانِ علاج خاتون فوت

   

Ferty9 Clinic

رشتہ داروں کا احتجاج، ڈاکٹر کی جانب سے غلطی کی تردید
منچریال ۔ 29 ۔ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانگی ہاسپٹلس اور نرسنگ ہومس میں آئے دن دوران آپریشن یا دوران علاج اکثر خواتین کی اموات واقع ہورہی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ منچریال کے مشہور نندنی نرسنگ ہوم میں دوران علاج ایک 24 سالہ سراونتی خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب منچریال ضلع کے چنور حلقہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون 24 سال، دوسری ڈیلیوری کیلئے متذکرہ نرسنگ ہوم سے رجوع ہوئی ۔ آپریشن کے ذریعہ کو لڑکا تولد ہوا ۔ دوسرے دن خاتون مریض خون کی کمی رہنے کی وجہ سے ڈاکٹر کے مشورہ پرخون فراہم کرتے ہوئے لگایا گیا ۔ اسی دوران ڈاکٹر نندنی دوسرے آپریشن کیلئے آپریشن تھیٹر میں مصروف ہوگئیں ۔ دوسری جانب سراونتی نامی خاتون کو فیڈز کا دورہ شروع ہوگیا ۔ ہاسپٹل کے ا سٹاف نے فوری اس کی اطلاع آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹر نندنی کو دے دی ۔ ڈاکٹر کے آنے میں تاخیر ہوگئی اور خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا اور ہاسپٹل میں دھرنا دیتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس فوری ہاسپٹل پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے کسی بھی غلطی کی تردید کی گئی ۔ پولیس نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچا دیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔