حیدرآباد۔ 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) منچریال ٹاون میں آْ شہریوں میں اس وقت خوف و ہراس پیدا ہوگیا جب یہاں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ چنم بٹی واڑہ ‘ ہائی ٹیک سٹی کالونی ‘ لکشمی نگر ‘ گوتمی نگر وغیرہ میں دن میں 2 بجے چند سیکنڈ کیلئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت معمولی تھی ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ ان جھٹکوں کی وجہ سے ٹیبل پر رکھے گلاس وغیرہ گرگئے تھے ۔ عوام خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تھے ۔