منچریال میں سب انسپکٹر کی ہنگامہ آرائی

   

منچریال /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے منچریال میں ایک سب انسپکٹر نے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کی ۔ منگل کی رات کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے پجنکی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی تروپتی نے اپنے دوستوں کے ساتھ امبیڈکر چوراہے کے اپس شراب پی کر ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ مقامی افراد نے پولیس کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی ۔ اطلاعات ملتے ہی وہاں پہونچنے والے بلوکٹ کے جوانوں سے سب انسپکٹر اور اس کے ساتھ الجھ گئے ۔ ان کا ٹیاب بھی توڑ دیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے ان کی کار کو ضبط کرکے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔

جڑچرلہ میں سڑکوں کے مرمتی کاموں کا معائنہ
جڑچرلہ /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ چیرپرسن ’’ مسرز لکشمی رویندر نے آج صبح کی ساعتوں میں حال ہی میں بنائے گئے سڑکیں جو خستہ حال ہوکر رہ گئی تھیں جس کو دیکھ کر مجلس بلدیہ نے سڑکوں کی مرمتی کام کو پیاچس ڈالواکر مرمتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 5 میں سڑکیں خستہ حال نظر آرہی ھیں جس سے کالونی کے عوام بارہا مجلس بلدیہ سے نمائندگی کرنے پر یہ ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کے رکن کنٹراکٹرس 5 ویں وارڈ کے عوام و کونسلر بھی مجلس بلدیہ جڑچرلہ لکشمی رویندر کے ہمراہ موجود تھے ۔
سولار برقی شاک سے نوجوان ہلاک
سرپور ٹاون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے نیو کالونی کا ساکن اے راوی بکریوں کو چرانے کی غرض سے منگل کے روز دوپہر تین بجے اپنے گھر سے نکلا اور کھیتوں میں بکریوں کو چرانے کے دوران سولار سسٹم کا برقی شاک لگنے سے برسر موقع پر ہلاک ہو گیا، اس کی اطلاع ملتے ہی سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس روی کمار حادثے کے مقام پر پہنچ کرنعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا، بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثا کے حوالے کر تے ہوئے کیس کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی۔