حیدرآباد11فروری(یواین آئی) شادی سے پہلے ویڈنگ شوٹ کا معاملہ طئے کرنے کے بعد واپسی کے دوران منچریال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہونے والا دولہا ہلاک ہوگیاجس کی شادی 22فبروری کو مقرر تھی۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اندرارم چوراہے کے قریب اس شخص جس کی شناخت راماکرشناپورم پوچارم بستی سے تعلق رکھنے والے سنگارینی کالریز کمپنی کے ملازم 32 سالہ رمیش کے طورپر کی گئی ،نے بائیک کا توازن کھودیا اور یہ بائیک ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ رمیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس وہاں نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔