حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) منچریال حاجی پور میں نقلی نوٹوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حاجی پور منڈل کے گڈی پیٹ گاؤں میں 4 نامعلوم افراد جو کار میں تھے، نوٹوں کی تبدیلی کررہے تھے کہ دونوں گروپس میں بحث ہوگئی۔ جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع پر پولیس مقام پر پہونچ گئی اور انھیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقلی نوٹوں کو ضبط کرلیا۔ نوٹوں پر چلڈرنس بینک لکھا ہوا تھا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ (ش)