منچریال میں پائپ لائین پھٹنے سے آلودہ پانی کی سربراہی

   

Ferty9 Clinic

منچریال۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میونسپالٹی کی جانب سے ایک دن کے وقفہ سے منچریال کے 32 وارڈز میں پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ منچریال سے6 کیلو میٹر دور دریائے گوداوری پمپ ہاوز سے بچھائی گئی پائپ لائین ہمیشہ درمیان میں پھٹنے کی شکایت عام ہے جس کی وجہ سے آلودہ پانی سربراہ ہورہا ہے۔ عوام نے میونسپل کمشنر سے شکایت کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اس خصوص میں فوری پائپ لائن کی مستقل مرمت کرنے اور عوام کو صاف و شفاف پانی سربراہ کرنے کی اپیل کی ہے۔