منچریال ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : منچریال کے لنسپور منڈل سی سی سی میں مقیم سری ہرشا عمر 25 ایم ایس زیر تعلیم حال ہی میں 12 یوم قبل اٹلی سے منچریال واپس ہوا ۔ سری ہرشا نے بخار ، کھانسی و زکام کی شکایت کے ساتھ آج منچریال گورنمنٹ ہاسپٹل بغرض علاج رجوع ہوا ۔ جہاں پر ڈاکٹرز نے تمام ٹسٹ کرنے کے بعد کورونا وائرس مثبت پایا گیا ۔ نشاندہی ہوتے ہی ڈاکٹرز نے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کے بعد فوراً 108 ایمبولنس کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کردیا ۔ منچریال میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تشخیص ہوتے ہی ضلع کے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔ عوام ماسکس کی خریدی کے لیے ایکدوسرے پر سبقت لے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع میڈیکل و ہیلت عملہ کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے عوام کو بھی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔ عوام کو پر ہجوم مقامات سے دوری اختیار کرنے اور صاف صفائی کا خاص خیال اور اپنے اطراف واکناف کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ مہلک وائرس سے متاثر مریض کی توثیق ہوتے ہی منچریال میں ہلچل اور عوام میں نفسیاتی ڈر و خوف اور انفکشن و وائرس کے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام ضلع نظم و نسق کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔۔