منچریال میں گاڑیوں کی تنقیح کے دوران دو نقلی نکسلائیٹس گرفتار

   

آسانی سے پیسہ کمانے رئیل اسٹیٹ تاجرین کی کوشش ، رام گنڈم پولیس کمشنر و ڈی آئی جی کی پریس کانفرنس

منچریال /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نکسلائیٹس کے نام پر ایرگن کے ذریعہ دھمکی دینا اور رقم وصول کرنے والے دو افراد کو منچریال کے قریب نسپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے گاڑیوں کی تنقیح کے دوران فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لے لیا۔ یہ بات رام گنڈم پولیس کمشنر ڈی آئی جی مسرز ریما راجیشوری آئی پی ایس نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے بتایا ۔ دو افراد ایم وینکٹیش عمر 26 سال ساکن اٹکیال ، لکشٹی پیٹ منڈل ، ضلع منچریال اور اے راجیش عمر 31 سال پدم پیٹ ضلع منچریال کو پیش کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وینکٹ اور راجیش دوست ہیں اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہے تھے ۔ اس دوران کاروبار میں سست روی کو دیکھتے ہوئے دونوں نے فیصلہ کیا کہ آسانی سے پیسہ کمانے کیلئے بھولے بھالے افراد کو دھمکی دیکر رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وینکٹیش نے حیدرآباد سے دو ایرگن خریدا ، راجیش کی ہدایت کے مطابق وینکٹیش نے گذشتہ ماہ 21 فروری کو پلسر بایئک پر آدھی رات کو نسہور میں کانتیا نامی شخص کے مکان کے احاطہ میں دو ایر گنوں کو رکھ دیا اور دوسرے روز وینکٹیش اور راجیش نے کانتیا اور اس کے لڑکے کو فون کرتے ہوئے دھمکی دی اور کہا کہ ہم تریانی منڈل کے جنگل سے نکسلائٹس بات کر رہے ہیں اور رقم کا مطالبہ کیا ۔ ناکامی پر کانتیا اور اس کے افراد خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ کانتیا نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے کہا آج دونوں وینکٹیش اور راجیش نامی افراد کونسہور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تولہ واگو کے پاس گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گرفتار کرلیا ۔ مذکورہ کیس کے ملزمین کو پکڑنے میں پولیس عملہ بی سنجیو سی آئی منچریال ، مسٹر ایم روی کمار ، ایس آئی سی سی نسہور اور کانسٹیبل مسٹر ایم ڈی سلیم ، بی دیویندر ، سریدھر ، اِراد کی مساعی کی کافی ستائش کی اور انہیں ایوارڈ پیش کیا ۔