7 اپریل کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں دعوت افطار،
10 تا25 اپریل ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا
حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ میں عوامی مسائل پر جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کئے جانے کے خلاف اے آئی سی سی کی ہدایت پر جاریہ ماہ کے اختتام تک احتجاجی پروگرام جاری رہیں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچہ جات کے افشاء کے خلاف بھی ریاست گیر سطح پر ایجی ٹیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ کا توسیعی اجلاس آج حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کی۔ اجلاس میں اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے، اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو، ندیم جاوید، ڈاکٹر جی چنا ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹس مہیش کمار گوڑ، انجن کمار یادو، ارکان اسمبلی جے سیتکا، پی ویریا، سابق صدور پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا، وی ہنمنت راؤ، سابق مرکزی وزیر بلرام نائیک، پونم پربھاکر، ملوروی، ایم نریندر ریڈی، ناگم جناردھن ریڈی، کونڈہ سریکھا، صدر حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ اور محاذی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اڈانی معاملہ کی جانچ کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا۔ اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی حکومت کی غیر جمہوری سرگرمیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بتایا کہ 7 اپریل کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں پردیش کانگریس کمیٹی کی دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 8 اپریل کو منچریال میں ستیہ گرہ دکھشا منعقد کی جائے گی۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی تجویز پر منچریال کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی 10 تا 25 اپریل تلنگانہ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پدیاترا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جگتیال میں بیروزگار نوجوانوں کے بڑے جلسہ عام کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے پرچہ جات کے افشاء معاملہ میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کی جدوجہد کو سراہا۔ کانگریس کی جانب سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ ر