منچریال ہاسپٹل کیلئے دریائے گوداوری کے قریب اراضی کی منظوری

   

آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے عوامی مطالبہ
منچریال ۔ 250 بستروں پر مشتمل سرکاری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے منچریال شہر سے دور دریائے گوداوری کے قریب اراضی مختص کی گئی ہے ۔ جس پر منچریال کے عوام سخت ناراض ہیں اور عوامی نمائندوں پر تنقیدیں کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں منچریال ایریا ہاسپٹل کے سامنے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں موجود 2.8 ایکر اراضی لیس سے 12 ایکر اراضی عوامی نمائندوں کی ایماء پر ہریتا پلازا کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ اس فیصلہ سے عوامی ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوامی مطالبہ ہے کہ ایریا ہاسپٹل کے سامنے گیسٹ ہاوز کی فاضل اراضی میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل تعمیر کیا جائے تو کافی سہولت رہے گی ۔ موجودہ سرکاری ایریا ہاسپٹل میں 1200 بستروں کی گنجائش ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل 250 بستروں کی گنجائش کیلئے تعمیر کیا جانے والا ہے ۔ عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرتے ہوئے ہریتا پلازا کو منسوخ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کیلئے اراضی مختصر کی جائے ۔