منچریال

   

منچریال ۔ سماج میں خوشحالی اور انسانی رشتوں میں مضبوطی جنسی مساوات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ یہ بات یوم عالمی خواتین کے ضمن میں ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے ہر خاندان میں موجود بچوں میں والدین بچپن سے ہی ان میں مساوات جنسی کو پروان چرھائیں لڑکوں اور لڑکیوں کو مساوی ترجیح دیں اور خصوصاً لڑکیوں و خواتین کے احترام سے متعلق شعور بیدار کریں ۔
٭٭ ریاستی ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے کسانوں کے قرض کو معاف کرکے یہ بات ضلع صدر کانگریس پارٹی منچریال مسرز کے سریکھا نے کہی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاریہ بجٹ میں کسانوں کے قرض کی معافی کیلئے رقم مختص کی جائے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں ضلع عادل آباد پسماندہ ضلع تھا اور وہی پسماندگی علحدہ تلنگانہ میں بھی برقرار ہے ۔ حکومت ضلع کی ترقی کیلئے بجٹ میں زائد فنڈ مختص کرے ۔
٭٭ منچریال کے محلہ رالہ پیٹ میں مسجد کریم الاولیاء میں توسیعی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات صدر انتظامی کمیٹی جناب سید صابر و معتمد کمیٹی جناب سید ضمیر علی نے اپنے ایک بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر و دیگر انتظامی امور کیلئے کوئی متعلق ذرائع موجود نہیں ہے ۔ اہل خیر حضرات کے مالی تعاون کے ذریعہ ہی مسجد کے انتظامات کو انجام دیا جارہا ہے۔ کمیٹی نے اہل خیر و ثروت حضرات سے مسجد ہذا کے توسیع تعمیری کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور اپنے عطیات کمیٹی کے اکاونٹ نمبر 148610100066960 ، (IFSC Colde; UBIN0814865) جمع کرسکتے ہیں ۔