حیدرآباد۔ /7 جولائی، ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں ایک انٹرمیڈیٹ طالبہ نے منچلے نوجوان کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خود سوزی کرلی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 16 سالہ نویتا جو راول کول علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم تھی۔ اس لڑکی کو ایک منچلہ نوجوان پریشان کررہا تھا۔ لڑکی کے ساتھیوں سے بات چیت کرنے پر بھی وہ اعتراض کرتا تھا۔ لڑکی ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھی جس نے تنگ آکر 4 جولائی کو خود سوزی کرلی۔ لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ میڑچل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔