منڈل اور ضلع پریشد چناؤ مہم ،وزراء اور ارکان اسمبلی و کونسل کو آبائی مقام روانہ ہونے کے سی آر کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں منڈل اور ضلع پریشد چناؤ کے لئے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ صدر ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے تمام پارٹی قائدین بشمول وزراء، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد سے اپنے آبائی مقامات چلے جائیں اور چناؤ ختم ہونے تک وہاں رہیں۔ مجالس مقامی چناؤ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کو یقینی بنانے والے ارکان اسمبلی و کونسل کو کارپوریشن چیرمین بنانے اور دوسرے عہدے دینے کا پیشکش کیا گیا ہے۔ کے سی آر وقفہ وقفہ سے پارٹی قائدین سے رابطے میں رہیں گے اور ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں گے۔