مدہول ۔ 31 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جی میساء جی کو بیسٹ منڈل ایجوکیشن آفیسر ایوار ڈ 26 جنوری 2023 کو ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کے ہاتھوں نوازا گیا اس ضمن میں آج ایم آرسی مدہول میں پی آر ٹی یونین مدہول اور باسر کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر جی میساء جی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے عائشہ افروز خان صدرمنڈل پر یشد کے ہاتھوں شال پوشی و گلپوشی کی گئی ، پی آر ٹی ویو مدہول و با سر کے بی بی وی اسٹاف ، ایم آرسی اسٹاف کی جانب سے شال پوشی کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی سریندرریڈی ، سرلاسر نیواس گوڑ ایم پی ٹی سی ،سید خالد مخدوم کوآ پیش ممبر ملاریڈی اسٹیٹ اسوسی ایٹ صدر ، پروین ریڈی مدہول پی آر ٹی یوصدر ، جنرل سکریٹری عبدالا احد ناز ، گنگا دھر باسر پی آر ٹی یوصدر ، وسیع الدین نائب صدر پی آر ٹی یو ، میر اصغر علی ، فاضل احمد اسٹیٹ نائب صدر پی آر ٹی یو ،ریاض احمد ٹیچر ، ناگیش کمار ، عبدالمختار ، پرکاش ، ایم آری اسٹاف مدہول و دیگر موجود تھے۔