کانگریس کی اسکیمات کو عوام میں اجاگر کریں، کانگریس سیاسی قائد کے پرتاپ ریڈی کا خطاب
جنگاؤں /30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر کل شام تلپس گرانڈ فنکشن ہال پر جنگاؤں ضلع کانگریس کمیٹی صدر کے پرتاپ ریڈی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بھونگیر پارلیمنٹ ممبر چاملا کرن کمار ریڈی ، ایم ایل اے اسٹیشن گھن پور کڈیم سری ہری و ضلعی انچارج مبصر ادارہ جات ایم ایل سی اے دیاکر بی لنگم یادو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی و مبصر جنگاؤں ضلع کانگریس پارٹی اے دیاکر نے کہا کہ منڈل سطح سے ضلع سطح تک کے کمیٹیوں کو تشکیل دینے کیلئے اور کانگریس پارٹی کے اسکیمات کو عوام میں اُجاگر کرنے کیلئے اور جو لوگ کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے رات دن محنت کئے ہیں ان لوگوں کو نشاندہی کرتے ہوئے عہدے دئے جائیں گے ۔ ہم سب مل کر اپوزیشن پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے ۔ بی آر ایس پارٹی 10 سال اقتدار میں رہ کرع عوام کیلئے کچھ نہیں کیا کانگریس پارٹی عوام کے درمیان رہتے ہوئے کام کر رہی ہے ۔ جنگاؤں ضلع مبصر لنگم یادو نے کہا کہ جو لوگ پارٹی پر بھروسہ رکھتے ہوئے حقیقی کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ عہدہ دیا جائے گا ۔ جو لوگ کانگریس پارٹی کے سینئیر قائدین ہیں ان سے رائے مشورہ لیکر سب کو ساتھ میں لیکر کام کیا جائے گا ۔ کانگریس پارٹی کیلئے جو لوگ محنت کئے ان لوگوں کو ایک نہ ایک دن مقام حاصل ہوگا ۔ ممبر آف پارلیمنٹ بھونگیر چاملا کرن کمار ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ بہت پرشان ہیں ۔ ان کو کیا کرنا کیا نہ کرنا سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ آج بھی تلنگانہ کے عوام کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں۔ کے پرتاپ ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کیلئے جو کام کر رہے ہیں انہیں عہدے دئے جائیں گے ۔ ہم سب مل کر کام کرنا ہے ۔ اجلاس میں جنگاؤں ضلع لائبریری چیرمین رام بابو ، مارکٹ کمیٹی چیرمین جنگاؤں ، شیواراج یادو ، پرشانت ریڈی ، سنیتا نارائنا ریڈئ ، راملو ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، سرینواس ریڈی ، بچی ریڈی ، سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔