یلاریڈی /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے منڈل لنگم پیٹ کی جامع مسجد میں تلنگانہ سرکار کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کرتے ہوئے مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ مل کر افطار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر منانے کا مشورہ دیا اور گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی ، محمد فتح الدین ، محمد عبدالقدیر ، فروق ، نعیم ، صادق ، رمیش ، مدام سائیلو ، سنتوش ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔ بعد نماز مغرب کے مسجد احاطہ میں ععائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
مٹ پلی میں جہد کار تلنگانہ دوڈی کو موریا کے مجسمہ کی نقاب کشائی
مٹ پلی /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں نیا بس اسٹانڈ قومی شاہراہ پر جہد کار تلنگانہ دوڈی کوموریا کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی گئی ۔ اس دوران انہوں نے دوڈی کو موریا کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ۔ اس موقع پر سابقہ زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما کے علاوہ سیاسی قائدین لنگم پلی سنجیو پودری ارونا ، ڈاکٹر سنجے کمار اور دیگر موجود تھے ۔