منڈل پریشد رکن کا اقدام خودکشی حالت نازک

   

حسن آباد /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں شامل چیریال منڈل کے موضع ویرناپیٹ کے منڈل پریشد رکن ای شیوا کمار نے اپنے انتخابات کے دوران ہوئے مصارف کیلئے ہوئے قرضے جات و تاحال سرکاری رقومات فنڈز و اعزازیہ کی عدم منظوری کے علاوہ قرض داروں کی ادائیگی کیلئے بڑھتے ہوئے دباؤ سے دلبرداشتہ ہوکر آج بھاری مقدار میں کیڑے مار دوا ٹھنڈے مشروب میں ملاکر پی کر اقدام خودکشی کرلی ۔ تاہم عینی شاہدین کی جانب سے فوری چیریال دواخانہ کو منتقلی و بروقت ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے سدی پیٹ دواخانے کو منتقل کیا گیا جہاں وہ ہنوز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں