مشین بھگیرتا کے پانی کی عدم سربراہی کی شکایت
گمبھی راؤ پیٹ ۔ منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ کا سہ ماہی اجلاس آج زیر صدارت چیرپرسن کرونا سریندر ریڈی عمل میں آیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ٹیسکو آپ چیرمین کے رویندر راؤ نے شرکت کی ۔ جبیہ اس سہ ماہی اجلاس میں نومنتخب ایم پی ٹی سی ارکان ، سرپنچ کے علاوہ مختلف محکمہ جاتی عہدیدار موجود تھے ۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایم ٹی سی رکن راجہ ریڈی نے مشین بھگیرتا کے پانی کی عدم سربراہی کی شکایت پر اور کہا کہ عوام کو پانی کی کئی ہفتوں تک سپلائی نہ ہونے کی وجہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جبکہ انہو ںنے ہریتا ہارم پروگرام کے دوران لگائے گئے پودوں کی عدم نگہداشت پر پودوں کے سوکھ جانے کی بات کو لیکر برہمی کااظہار کیا جس پر بعض مواضعات کے سرپنچوں نے بھی ہریتا ہارم کے دوران کی گئی شجرکاری کی برقراری اور پودوں کی نشونما کیلئے ٹینکر سے پانی کی سربراہی عمل میں لانے کیلئے رقمی منظوری کا ایم پی ڈی او سے مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں ہیلتھ پرائمری سنٹر کے ڈاکٹر نے علاقے میں کویڈ ٹیکہ اندازی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سب سے پہلے محکمہ ہیلتھ اور ریونیو ملازمین کو ٹیکہ دیا گیا ۔ جبکہ گرام پنچایت ملازمین کو ٹیکہ لینے میں پسوپیش ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں سے خواہش کی کہ وہ گرام پنچایت درجہ چہارم کے ملازمے کو کوویڈ ٹیکہ لینے کیلئے ترغیب دیں جبکہ اس ٹیکہ سے کسی بھی قسم کے کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوں گے ۔ اس اجلاس میں زیڈ پی کوآپشن رکن محمد احمد علی ، تحصیلدار سرینواس ، ایم پی ڈی او سرینواس چاری کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔