دنیا کے کچھ ممالک میں منکی پاکس وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اگلے ہفتے ایک اہم اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ اس بیماری کی بین الاقوامی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آف کنسرن کے طور پر درجہ بندی کی جانی چاہئے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنام نے کہا کہ منکی پاکس کا پھیلنا غیر معمولی اور تشویشناک ہے۔ اس وجہ سے میں نے اگلے ہفتہ بین الاقوامی صحت کے ضوابط کے تحت ہنگامی کمیٹی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا یہ وبا بین الاقوامی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی سے وابستہ تشویشات کے قابل ہے۔