منکی پاکس پر امریکہ میں ہیلت ایمرجنسی کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکی حکومت نے اب منکی پاکس کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے جس کا اندازہ ڈپارٹمنٹ آف ہیلت اور ہیومن سرویسس کے سکریٹری زیویر بے سیزا کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنھوں نے ہر امریکی شہری کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر کو اُس سطح تک لیجائیں گے جہاں کسی بھی شہری کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ یاد رہے کہ جمعرات تک امریکہ میں منکی پاکس کے 6600 کیسز پائے گئے تھے۔ مسٹر زیویر کے مطابق ہر دواخانے میں علاج کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور طبی آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ اس وقت نیویارک، الینائے اور کیلیفورنیا ایسی تین ریاستیں ہیں جہاں منکی پاکس کے متعدد معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔