منگلا نامی 65 سالہ خاتون آٹو ڈرائیور ‘ روڈ پر روزی روٹی کے لیے جدوجہد

   

شمس آباد 24 فروری ( سیاست نیوز ) : مہاراشٹرا کی 65 سالہ خاتون منگلا روڈ پر روزانہ آٹو چلاتے ہوئے اپنی روزی روٹی کما رہی ہے ۔ منگلا نے پہلے اپنے بیٹے سے کہا کہ کیا وہ اسے آٹو چلانا سکھائے گا ۔ بیٹے نے مذاق سے کہا کہ آٹو تفریح کا مقام نہیں ہے جب اس خاتون نے کہا کہ وہ روزی روٹی کمانے آٹو چلائے گی ۔ ماں کی بات سن کر بیٹے نے اسے آٹھو چلانا سیکھایا ۔ اور وہ صرف پندرہ دنوں میں آٹو چلانا سیکھ گئی ۔ جس کے بعد وہ روزانہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں کراڈ ۔ اونڈول روڈ پر آٹو چلاتی ہے ۔ اس طرح وہ ماہانہ پانچ تا سات ہزار روپئے کماتی ہے یہ ایک چھوٹی رقم ہے لیکن اس کیلئے یہ رقم کروڑوں کے برابر ہے ۔ منگلا نے بتایا کہ وہ کئی ماہ سے گھر پر ہی بیٹھی رہتی تھی اس نے کچھ کرنا سوچا اور اس نے آٹو چلانا سیکھا اور محنت کرکے اپنے گھر کے اخراجات اور طبی ضروریات کے لیے کافی ہے ۔ منگلا نے بتایا کہ شروع سے ہی اسے ڈرائیونگ کا پیشہ پسند ہے اور جب وہ آٹو چلاتی ہے تو دوسرے ڈرائیورس اس کا احترام کرتے ہیں ۔۔ ش