بنگلور 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک پولیس ایک شخص کی تلاش میں مصروف ہے جو پیر کو منگلورو کے ایک ہاسپٹل سے اچانک غائب ہوگیا۔ اس شخص کو کورونا وائرس کے شبہ میں سب سے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ یہ 35 سالہ شخص اتوار کو دبئی سے منگلورو پہونچا تھا اور ایرپورٹ پر اسکریننگ کے بعد اُس وقت دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جب بخار کے سبب اس کا بدن گرم ہوچکا تھا۔ مریض کو رہا کروانے کے لئے اس کے رشتہ داروں نے دواخانہ میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔