منگلور ائیر پورٹ پر بم رکھنے والا شخص گرفتار

   

بنگلورو: منگلورو ہوائی اڈے کے میں بم رکھنے والےکو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شہر کے مرکز میں کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر میں گیا تھا، اس بات کی اطلاع منگلور پولیس نے دی ہے۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیر کو منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (ائی ای ڈی) یا بم رکھنے کا سب سے اہم ملزم آدتیہ راؤ کو ڈی جی پی آفس میں اعتراف جرم کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

 بندرگاہ شہر منگلور جنوبی ہندمیں مغربی ساحل پر بنگلورو سے تقریبا 360 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔

راؤ کو چیک اپ کے لئے سرکاری طور پر چلنے والے وکٹوریہ اسپتال لے جایا جائے گا اور اس کے بعد ان کی تحویل اور اس معاملے کی تحقیقات کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔