بنگلورو ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج مطالبہ کیا کہ گذشتہ روز شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کی جائے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس ہلاکت کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ حادثہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ خود پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنے کا کام کیا۔